بنگلہ دیشن کے سینئر افسروں کے وفد کااین ایس پی پی کادورہ
وفد کے لیے مطالعاتی دوروں اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے سینئر سول سرکاری افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تاریخی دورہ کیا جہاں وفد نے سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کی۔ یہ وفد پہلی مرتبہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی اور سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچا ہے ۔وفد کا استقبال ریکٹر این ایس پی پی اور ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) این ایس پی پی عاصم اقبال اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس سی ایس اے محمد بلال اکرم نے کیا۔ اس موقع پر این ایس پی پی اور سی ایس اے کے سینئر افسران اور حکام بھی موجود تھے ۔