سوزوکی نے باضابطہ طور پر فرونکس ایکس یو وی متعارف کرا دی

سوزوکی نے باضابطہ طور پر فرونکس ایکس یو وی متعارف کرا دی

نیا ماڈل سوزوکی کے جدید تصور کو ازسرنو متعین کرنے کی جانب اہم پیش رفت

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے فخر کے ساتھ سوزوکی فرونکس باقاعدہ طور پر کرادی ہے اور اس طرح سوزوکی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی گئی گاڑیوں میں ایکس یو وی’ ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ فرنکس کو ایک جدید، سٹائلش اور عملی پیشکش کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ، جو نقل و حرکت کے حوالے سے سوزوکی کے جدید تصور کو ازسرِنو متعین کرنے کے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔یہ تعارف جدت، معیار اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سوزوکی کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔تعارفی تقریب کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے منیجنگ آفیسراور ایگزیکٹو جنرل منیجر آٹوموبائل مارکیٹنگ ، ایشیا، لاطینی امریکہ اور اوشیانیا ماسافومی ہارانونے عالمی سطح پر سوزوکی مختصر اور پختہ ڈھانچے ، مؤثر، اعلیٰ معیار اور مضبوطی کو اجاگر کیا۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرہیروشی کاوامورانے پاکستان میں نقل و حرکت کو ممکن بنانے میں سوزوکی کی طویل روایت پر بات کی۔ چیف انجینئر تاکاشی یوکویامانے گاڑی کے ڈیزائن میں کارفرمافلسفے کی وضاحت کی۔آفیسر مارکیٹنگ اینڈ سیلز عامر شفیع نے فرونکس کو ایک نئی کیٹیگری میں سٹریٹجک انٹری قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں