انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری

بارہویں کے 20مئی ، گیارہویں جماعت کے امتحانات 15جون سے شروع

لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ شیڈول کے مطابق بارہویں جماعت (انٹرپارٹ ٹو) کے امتحانات 20 مئی سے جبکہ گیارہویں جماعت (انٹرپارٹ ون) کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے ۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ سائیکالوجی، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز کا لیا جائے گا۔امتحانی شیڈول میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 26 مئی سے 31 مئی تک تعطیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ بارہویں جماعت کا آخری پرچہ 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا ہوگا، جبکہ گیارہویں جماعت کا آخری پیپر 8 جولائی کو کمپیوٹر سائنس کا لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں