جمعتہ المبارک:شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں بھی تیزی کر دی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 1682 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن کے دوران 86 ہزار سے زائد گھروں جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔