فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،82کلو ایکسائز گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،82کلو ایکسائز گوشت تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا ہربنس پورہ میں کریک ڈاؤن، 10 ہزار کلو فروزن چکن میٹ اینڈ پروڈکٹس کی چیکنگ کی گئی اور 2ہزار 82 کلو ریڈی ٹو کک ایکسپائر فروزن میٹ تلف کر دیا گیا۔

ایکسپائر بونلیس، تھائی، زنگر پیس، بریسٹ پیس، نگٹس اور میرینٹ چکن برآمد کیا گیا، سابق دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر میٹ پروسیسنگ یونٹ کو 2لاکھ جرمانہ عائد کر کے ایکسپائر میٹ اینڈ پروڈکٹس تلف کی گئی، میٹ پروسیسنگ یونٹ میں ناقص سٹوریج، فریش اور ایکسپائرڈ سٹاک اکٹھا رکھا پایا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق انتہائی لازم سپلائی،ایکسپائر پراڈکٹس تلف ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائے گئے ،گندی دیواریں، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، بغیر ڈھانپے رکھی گئی چکن پروڈکٹس پر دیواروں کا پینٹ گر رہا تھا،یونٹ میں کھلی نالیاں، خون آلود تعفن زدہ پانی فرش پر موجود پایا گیا، سید موسیٰ رضا نے کہا کہ قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں