2 رکنی متحرک جھپٹا مار سنیچر گینگ پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے 2 رکنی متحرک جھپٹا مار سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کارروائی کے دوران والدہ کے ہمراہ جاتی ہوئی بچی سے پرس چھیننے والے ملزمان اتفاق علی اور وزیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے موٹر سائیکل موبائل اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 150 کے قریب کیمروں کو چیک کیا گیا، ملزمان تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر سنچنگ کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے ۔