ڈپٹی کمشنر لاہور کادورہ کاہنہ ہسپتال ، سکریننگ کیمپ کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر لاہور کادورہ کاہنہ ہسپتال ، سکریننگ کیمپ کا افتتاح

کیپٹن (ر)محمد علی کا مختلف شعبہ جات،سکریننگ کیمپ کا معائنہ، طبی سہولیات کا جائزہ

لاہور ، کاہنہ(اپنے سٹاف رپورٹرسے ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے کاہنہ نو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت قائم خصوصی میڈیکل سکریننگ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ہیڈ آف کیمپس محمد اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احسن مسعود، ڈاکٹرز اور انتظامی افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور سکریننگ کیمپ کا تفصیلی معائنہ اور مریضوں کو فراہم طبی سہولیات، صفائی انتظامات اور تشخیصی نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی۔ محمد علی اعجاز نے ہسپتال میں صفائی کے مثالی انتظامات، بہتر ڈسپلن اور مریض دوست ماحول کو سراہتے ہوئے ہیڈ آف کیمپس محمد اقبال، ایم ایس ڈاکٹر احسن مسعود اور پوری انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہسپتال میں فراہم سہولیات اور انتظامی معیار دیگر طبی مراکز کیلئے مثبت مثال ہیں، صفائی کے معیار کوبرقرار رکھا، مریضوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی ڈیسک مزید فعال بنائے ،تمام تشخیصی مشینری کو ہر وقت فنکشنل رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں