سموسوں ، پکوڑوں میں ناقص گھی کااستعمال ، شہری بیمار

سموسوں ، پکوڑوں میں ناقص گھی کااستعمال ، شہری بیمار

فوڈ اتھارٹی سے ناقص گھی کے سیمپل لے کر انہیں چیک کرانے کامطالبہ

لاہور (این این آئی )رائے ونڈ شہر اور گردونواح کی مارکیٹوں میں سموسے ،پکوڑے اور فاسٹ فوڈز میں استعمال ہونے والا گھی انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے جس سے ہسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق ناقص گھی کو پروسس مکمل کئے بغیر بیچا جارہا ہے جو سستا ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ میں ہے ۔ذرائع کے مطابق لوکل برانڈز کے گھی مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں جو بیماریاں بانٹنے کا سبب بن رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کئی سالوں سے گھی ملز کے نمونہ جات نہیں لئے گئے ،انکے معیار کو متواتر چیک نہیں کیا گیا جس سے غیر معیاری گھی فروخت کرنے والے عناصر کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ،رائے ونڈ تحصیل میں اس وقت ہوٹل مالکان معیاری گھی کی بجائے لوکل برانڈز کے ناقص اور غیر معیاری گھی استعمال کرکے عوام الناس کی جانوں سے کھلواڑ کررہے ہیں۔سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ میں فروخت ہونیوالے ناقص گھی کے سیمپل لیکر انہیں چیک کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں