مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ سمعیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
دوسرے واقعہ میں سندر کے علاقے بحریہ ٹاؤن رنگ روڈ کے قریب 32 سالہ شخص رنگ روڈ سے گر کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 32 سالہ احمد رضا کے نام سے ہوئی جو ذہنی معذوری کا شکار تھا ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔