سڑکوں کے لئے اربوں کے فنڈز مختص کرنے کی تیاری

سڑکوں کے لئے اربوں کے فنڈز مختص کرنے کی تیاری

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی بجٹ میں روڈ سیکٹر کو دوبارہ بڑی ترجیح دینے کی تجویز

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب میں سڑکوں کے نئے میگا منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں روڈ سیکٹر کو دوبارہ بڑی ترجیح دینے کی تجویز دے دی۔لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ فور سے لے کر سیالکوٹ رنگ روڈ تک بڑے منصوبے آئندہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت گزشتہ دو برسوں میں کم ہونے والے ترقیاتی فنڈز کا خلا پُر کرنے کے لیے روڈ انفراسٹرکچر پر دوبارہ بھرپور سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہے ۔ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات نے روڈ سیکٹر کے لیے بڑے ترقیاتی اہداف مقرر کر دیے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے آئندہ مالی سال میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے ایک سو پینتالیس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے ۔بجٹ تجاویز میں تین بڑے میگا پراجیکٹس کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے جن میں لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ فور منصوبہ نمایاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں