5سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کے دوران زمین کاحصول چیلنج

5سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کے دوران زمین کاحصول چیلنج

زمین کی قیمتوں میں اضافے نے منصوبوں کی مجموعی لاگت کو بڑھا دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پانچ مختلف اسٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کے دوران لینڈ ایکوزیشن سب سے بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی، جہاں زمین کی قیمتوں میں اضافے نے منصوبوں کی مجموعی لاگت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان منصوبوں پر تقریباً دس ارب روپے لاگت آنا تھی، تاہم نئی مالیاتی تفصیلات کے بعد مجموعی لاگت بڑھ کر تیرہ ارب چھپن کروڑ تراسی لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو اٹھاسی روپے تک جا پہنچی ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایکسپو سینٹر سے رنگ روڈ فیز ون تک سٹرکچر پلان روڈ کے لیے تین ارب تین کروڑ چوہتر لاکھ روپے کا تخمینہ مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ بھلہ چوک سے ڈاکٹرز ہاسپٹل تک تعمیر ہونے والی سٹرکچر پلان روڈ کی لاگت بڑھ کر ایک ارب پچھتر کروڑ ترانوے لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں