سی ٹی او کا مختلف مویشی منڈیوں کادورہ

سی ٹی او کا مختلف مویشی  منڈیوں کادورہ

لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر شہر کی مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وہ کاہنہ مویشی منڈی بھی پہنچے جہاں ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے انہیں انٹری، ایگزٹ اور پارکنگ انتظامات بارے بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور نے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چھوٹی گاڑیوں، بڑی گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کی پارکنگ الگ الگ بنائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جانور اتارنے کے بعد ٹرک، مزدا اور دیگر بڑی گاڑیوں کی پارکنگ رنگ روڈ کی پچھلی جانب منتقل کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں