2امتحانی سینٹرز سے 2جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

2امتحانی سینٹرز سے 2جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (خبر نگار) کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے انگریزی کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے دورانِ وزٹ پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس رائیونڈ لاہور سینٹر سے دلاور خان (رولنمبر 672032) کی جگہ امتحان دینے والے ایک جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ لاہور سینٹر سے محمد ثنا اللہ (رولنمبر 683824) کی جگہ پرچہ دینے والے دوسرے جعلی امیدوار کو بھی دھر لیا گیا۔ دونوں امتحانی سینٹرز سے پکڑے گئے جعلی امیدواروں کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے واضح کیا کہ جعلی امیدوار کسی صورت اپنا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں، امتحانی عمل میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں