بنیان مرصوص کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ بیت القران میں معرکۂ حق اور بنیان مرصوص کے سلسلے میں کانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس میں علما کرام، مشائخ عظام، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس میں بھگت لال، ندیم پگاں والا، اشرف نذیر، مفتی انتخاب نوری، پیر بابا اسلم حیدری، پیر سجاد علی شاہ، رفیق شہزاد سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔