مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پی پی ایس سی نے محکمہ زراعت ، بورڈ آف ریونیو ، پیرا اور دیگر مختلف محکموں میں اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں سٹینوگرافر کی 14 اسامیوں پر 46 امیدوار انٹرویو کی لئے کامیاب قرار پائے ۔ بیورو آف سٹیٹسٹکس میں سٹیٹسٹیکل آفیسر کی 5 اسامیوں پر 25 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ محکمہ زراعت میں سینئر ایگریکلچر آفیسر کی 52 اسامیوں پر 221 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔