یو ایچ ایس کا بی ایس نرسنگ سیکنڈ سمسٹر کے نتائج

یو ایچ ایس کا بی ایس نرسنگ  سیکنڈ سمسٹر کے نتائج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یو ایچ ایس نے بی ایس نرسنگ سیکنڈ سمسٹر کے نتائج کا اعلان کردیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس نرسنگ سیکنڈ سمسٹر (فال 2024) اور فال 2023 ڈیٹینیز کے فائنل ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات مارچ سے مئی 2026 کے دوران منعقد ہوئے تھے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے 75 نرسنگ کالجز کے 5058 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا۔ ان میں سے 3405 طلبہ کو اگلے سمسٹر میں پروموٹ کردیا گیا، جبکہ 1600 طلبہ کو ری سٹ یا دوبارہ داخلے کے لیے اہل قرار دیا گیا۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں 184 میں سے 178 طلبہ کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 167 میں سے 153 طلبہ نے امتحان پاس کیا۔کالج آف نرسنگ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے 133 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں 121 طلبہ نے امتحان کلیئر کیا۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 171 میں سے 124 طلبہ کامیاب قرار پائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں