راولپنڈی ، اسلام آباد ٹیکس بار کی ایف بی آرریفارمز کمیٹی کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ، اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے آئرس (ایف بی آر)ریفارمز کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے زاہد شفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو کمیٹی کا چیئرمین اور امیر العظیم ایڈووکیٹ کو وائس چیئر مین مقرر کیا ہے ۔
دیگر ارکان میں آصف فرید، حسن طارق شیخ ،آصف تاج اور حسن جاوید شامل ہیں ۔ کمیٹی نے چارج سنبھالتے ہی ریفارمز پر کام شروع کردیا۔