ہوٹل کو ڈی سیل کرنے کے کیس میں 2ملزم بری

 ہوٹل کو ڈی سیل کرنے کے کیس میں 2ملزم بری

لاہور(کورٹ رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری تصور اقبال نے پنجاب میرج فنکشن ایکٹ کے تحت ون ڈش کی خلاف ورزی اور ہوٹل کو ڈی سیل کرنے کے کیس میں ملوث واجد اور عارف بھٹی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مدعی نے جھوٹ پر مبنی مقدمہ کا اندراج کرایا ، کس ون ڈش کی خلاف ورزی کی گئی، کوئی تصویر یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں