آئی جی کی پولیس ملازمین ، اہلخانہ سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔
آئی جی پنجاب نے مرحوم اے ایس آئی مختار احمد کی اہلیہ کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او خوشاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ سابقہ کانسٹیبل محمد راحیل کی سروس بحالی کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد شفیع کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری کارروائی کا حکم دیا گیا۔