بھاٹی چوک پر ٹرنک سیور کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے کا پلان تیار

بھاٹی چوک پر ٹرنک سیور کو متبادل  جگہ پر شفٹ کرنے کا پلان تیار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )داتا دربار، بھاٹی گیٹ، موہنی روڈ اور ملحقہ علاقوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ،ٹیپا کے منصوبے میں واسا کا منصوبہ بھی شامل کر دیا گیا۔

واسا کو منصوبے میں بڑے ٹرنک سیور کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،واسا نے بھاٹی چوک پر ٹرنک سیور کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے کا پلان بنا لیا،ٹرنک سیور 48 انچ کو متبادل جگہ رہ شفٹ کرنے کے لیے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،ٹرنک سیور کی شفٹنگ کا کام چار ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں