منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

 منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کرلیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملت پارک پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش رشید اور اس کی بیوی کوملت چوک سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر منشیات کی ڈلیوری دیتے تھے ۔ملزم رشید اور اس کی بیوی کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں