مدینہ ٹاؤن میں 14گھنٹے سے بجلی بند، مکین شدید مشکلات کا شکار

مدینہ ٹاؤن میں 14گھنٹے سے  بجلی بند، مکین شدید مشکلات کا شکار

لاہور(آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیرِ انتظام علاقے مدینہ ٹاؤن، گلی نمبر 4 عقب جنرل ہسپتال میں گزشتہ 14گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حکام کی جانب سے بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں