نان اے سی بسوں کی بندش کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
لاہور(آن لائن) لاہور کے لاری اڈا بادامی باغ میں نان اے سی بسوں کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ پر اوور چارجنگ کے جھوٹے الزامات عائد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں آخری وقت میں کرایہ نامہ تھما کر قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے اے سی کے ساتھ طے شدہ ملاقات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے ، جس کے بعد معاملے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے ۔