پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریق کار کیخلاف آج سماعت
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریق کار کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا مکمل میکنزم اور متعلقہ ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔