عید ایام :غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے 9زونز میں ٹیمیں تعینات
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے 9زونز میں ٹیمیں تعینات ،نوٹیفکیشن کے مطابق ہر زون میں 4 بلڈنگ انسپکٹرز متحرک رہیں گے۔۔۔
عزیز بھٹی سے نشتر تک تمام زونز میں کڑی نگرانی کا حکم ،عید کی چھٹیوں میں غیر مجاز تعمیر پر فوری کارروائی ہوگی ،افسران کو روزانہ 4 بجے سے پہلے تصویری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت ،پلاننگ ونگ واٹس ایپ گروپ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا، چیف پلاننگ آفیسر رائے امتیاز کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ جمع کرانیوالوں کے خلاف سرکاری کارروائی ہو گی ۔