مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور کھلی انسانیت دشمنی ہے ۔
ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ پوری قوم دہشت گرد عناصر کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہو جاتی ہے ۔انہوں نے ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین پر حملہ دراصل پاکستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے ۔ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس پھیلا کر ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔