لیسکو کا رینجرز کے ہمراہ آپریشن 12افراد بجلی چوری کرتے گرفتار

لیسکو کا رینجرز کے ہمراہ آپریشن  12افراد بجلی چوری کرتے گرفتار

لاہور(آن لائن) لیسکو نے رینجرز کے ہمراہ پڈھانہ، گھنیکے ، اوپل اور رکھ ہردت سنگھ کے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او برکی تہذیب الحسنین عباسی کی قیادت میں کیے گئے آپریشن کے دوران 12 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہے تھے ۔لیسکو ٹیموں نے موقع پر ہی ایف آئی آر درج کروائی اور تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں