گھریلو ملازمہ سے زیادتی ہلاکت ، ڈرائیور کی طلبی کی اجازت
لاہور (کرائم رپورٹر )ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسقاط حمل کے بعد ہلاکت کے کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
پولیس کو جیل میں موجود حسن ڈرائیور کی طلبی کی اجازت مل گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے حسن ڈرائیور کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا ۔ حسن ڈرائیور کو مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل ہونے پر طلب کیا گیا ہے ۔ملزم سے 18 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔