رائیونڈ :نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

رائیونڈ :نوجوان چلتی  ٹرین سے گر کر جاں بحق

کاہنہ (نمائندہ دنیا)رائیونڈ بھٹہ سٹاپ کے قریب ایک نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

واقعات کے مطابق 24 سالہ نوجوان کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین سے رائیونڈ کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کے قریب اچانک گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی شناخت محمد عمر حیات ولد انور علی سکنہ ضلع قنبر شہداد کوٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں