مہندی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 50 سالہ شخص شدید زخمی

 مہندی تقریب میں ہوائی  فائرنگ ، 50 سالہ شخص شدید زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) چونیاں میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 نواحی گاؤں تیرتھ کے شادی ہال میں جاری مہندی کی تقریب کے دوران کی جانیوالی فائرنگ سے قریب واقع وزن کانٹے پر گاڑی پر وزن لوڈ کرانے والا محمد بوٹا دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمی محمد بوٹا کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں