14سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
لاہور(این این آئی)نشتر کالونی پولیس نے 14سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کیا۔ملزم نے بچی کی والدہ کو نشہ آور مشروب پلا کر سلایا۔متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔