ناقص کارکردگی ،5تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کو شوکاز

ناقص کارکردگی ،5تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کو شوکاز

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

 اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال، کینٹ ڈویژن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ناقص کارکردگی اور سستی پر تھانہ ڈیفنس سی، فیکٹری ایریا، برکی، ہڈیارہ اور سرور روڈ کے انچارج انویسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے ، جبکہ بہترین کارکردگی پر تھانہ مصطفی آباد اور تھانہ ڈیفنس بی کے انچارج انویسٹی گیشنز کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔سید ذیشان رضا نے ہدایت کی کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور بیرون ملک فرار اشتہاریوں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں