پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، بین الااضلاعی 2 ڈیلرز پکڑے گئے

پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، بین  الااضلاعی 2 ڈیلرز پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے لاہور میں پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر بین الااضلاعی 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لئے ۔

 ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ بین الا اضلاعی 02 پتنگ ڈیلرز حیدر علی اور خرم کو پتنگوں اور ڈور کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے لاکھوں مالیت کی 600 تیار پتنگیں، 25 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور سینکڑوں پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے بذریعہ آن لائن لوکیشن پر مختلف اضلاع میں پتنگیں و ڈور کی سپلا ئی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں