بیرسٹر مجتبیٰ جمال کی زیر صدارت یوتھ ایکشن فورم کی تقریب

بیرسٹر مجتبیٰ جمال کی زیر صدارت  یوتھ ایکشن فورم کی تقریب

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) رحمان آباد میں ممتاز لیگی رہنما بیرسٹر مجتبٰی جمال کی زیر صدارت یوتھ ایکشن فورم کی کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں پی پی 144 کے مختلف دیہات اور شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔بیرسٹر مجتبٰی جمال نے یوتھ ایکشن فورم کے ایک بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات کو دور کرنے کی جدوجہد ہی بہترین سیاست ہے ۔ترقی کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانا میرا مشن ہے۔ ہم ٹیم ورک اور جدوجہد کے ذریعے بے مثال ترقی کرکے دکھائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں