اہلِ بیتِ ؓ ، صحابہ کرامؓ کی تعلیمات امن کا بہترین ذریعہ :علماکرام

 اہلِ بیتِ ؓ ، صحابہ کرامؓ کی تعلیمات امن کا بہترین ذریعہ :علماکرام

باہمی احترام ہی ملک میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت :عہدیداران کی گفتگو

لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ( س)لاہور کے امیر و مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظمِ اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظمِ اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبدالحمید تونسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلِ بیتِ اطہارؓ اور صحاب کرامؓ کی تعلیمات اتحاد، اخوت، رواداری اور امن کا بہترین ذریعہ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ملک میں محبت، بھائی چارے ، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو ذمہ داری، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ملک کا امن و استحکام متاثر نہ ہو اور شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ رسولِ اکرم ؐ کے اہلِ خانہ کا ہر فرد ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز، محترم اور قابلِ تکریم ہے ، جبکہ نبیِ کریم ؐ کے محبوب صحاب کرامؓ سے محبت، عقیدت اور احترام بھی ایمان کا اہم تقاضا ہے ۔ باہمی احترام ہی ملک میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں