سیدنا عثمان غنی ؓ شرم و حیا کے عظیم پیکر:عالمی مجلس ختم نبو ت
آپ ؓکاکردار امتِ مسلمہ کیلئے آ ج بھی بہترین مشعلِ راہ :مولانا شیراحمد ودیگر
لاہور( این این آئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے رہنما مو لانا شیراحمد ، قاری محمد الطاف حسین ثاقب ، مولانا نظام الدین اشرفی، قاری محمد شفیق المدنی،مولانا قاری محمد ہارون ، قاری عمر فاروق رحیمی، مولانا زاہد مدثر، مفتی حبیب اللہ خان، مفتی عبدالودود قریشی ،قاری محمد سعد اقبال ، مولانا مصباح الرحمن، مولانا مفتی فاروق احمد اور مولانا مفتی متیں احمد سمیت دیگر علما کرام نے بھی مختلف تقر یبات میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان، خدمات اور فضائل پر تفصیلی گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ سیدنا عثمان غنی ؓشرم و حیا، قربانی اور ایثار کے عظیم پیکر تھے ، سیدنا عثمانؓ کی پوری زندگی اسلام کی خدمت اور اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لیے وقف رہی،آپؓ نے اپنی دولت اور جان اسلام کیلئے وقف کر کے رہتی دنیا کیلئے ایثار کی اعلی ترین مثال قائم کی۔سیدنا عثمان غنیؓ کا کردار امتِ مسلمہ کے لیے آ ج بھی بہترین مشعلِ راہ ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں محبت، اخوت اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔