حکومت کا فیملی پلاننگ پروگرامز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

 حکومت کا فیملی پلاننگ پروگرامز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

فیملی پلاننگ ورکرز ،دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا بھی فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں میں فیملی پلاننگ پروگرامز کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد عوام کو خاندانی بہبود اور تولیدی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔حکومتی فیصلے کے تحت صوبہ بھر میں خاندانی بہبود مراکز کے دائرہ کار میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک فیملی پلاننگ کی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

محکمہ صحت و آبادی نے 2014 سے 2021 کے منصوبے کے تحت خدمات انجام دینے والے کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز اور دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے ،اس اقدام کا مقصد فیملی پلاننگ خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے ۔حکام کے مطابق خاندانی بہبود مراکز کے منصوبے کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کی خدمات جاری رکھنے کے لیے درکار انتظامی اور مالی امور کو بھی فوری مکمل کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں عوام کو تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق خدمات کی فراہمی مزید مؤثر اور بہتر بنائی جا سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں