جناح ہسپتال :ساہیوال کی مریضہ کو 15روز سے بیڈ نہ مل سکا
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) جناح ہسپتال لاہور میں بیڈ کی عدم دستیابی پر مریضہ کو علاج نہ مل سکا۔۔۔
،لواحقین کا الزام ہے کہ علاج کیلئے وارڈ میں بیڈ نہ ملنے پر مریضہ رکشہ میں انتظار کرنے پر مجبور ہے ۔لواحقین کے مطابق امام بی بی ساہیوال سے علاج کی غرض سے آئیں لیکن 15 دن گزر جانے کے باوجود بیڈ میسر نہ ہونے سے ان کا علاج شروع نہیں ہو سکا۔ ایم ایس جناح ہسپتال پروفیسر معین الدین کا کہنا تھا کہ بخار و جسم درد کے مریض کو فوری طبی امداد دی گئی۔