حادثے میں بچی کو کچل کر فرار ہونیوالا ڈرائیورگرفتا ر

حادثے میں بچی کو کچل کر فرار  ہونیوالا ڈرائیورگرفتا ر

لاہور(کرائم رپورٹر )داتا دربار پولیس نے ٹریفک حادثے میں 2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کائنات کو کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق داتا دربار آپریشنز اور انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم سہیل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم اوور سپیڈ کرتے ہوئے متاثرین کو کار کی ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا تھا،حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی جبکہ 7سالہ بچی کائنات جان کی بازی ہار گئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں