مون سون میں نکاسی آب کیلئے انتظامات فعال رکھنے کی ہدایت

مون سون میں نکاسی آب کیلئے  انتظامات فعال رکھنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا لاہور کی مون سون انتظامات پر اجلاس، غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان،بارشوں کے دوران شہریوں کو بہترین نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مکمل اور فعال رکھے جائیں۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ویٹ ویلز میں پانی کی سطح کو کم سے کم رکھا جائے ۔تمام پمپنگ مشینری کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے ۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹرز کو آپریشنل حالت میں رکھا جائے ،تمام جنریٹرز کے لیے وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں