بجلی کے گرین میٹر چوری کرنیوالے 3ملزم گرفتار

بجلی کے گرین میٹر چوری  کرنیوالے 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے رات کے مختلف اوقات میں ریکی کرکے بجلی کے گرین میٹر چوری کرنے والے ملزمان عون ارشد اور حیدر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ابتک 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر چوری کر چکے ہیں، ملزمان نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن، کوٹ لکھپت لیاقت آباد سے متعدد میٹر چوری کئے اور ان کو مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کردیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں