غیر قانونی سوسائٹیوں کو ایک بار کی رعایت دینے کی تجویز

غیر قانونی سوسائٹیوں کو ایک بار کی رعایت دینے کی تجویز

حکومت انہدامی کارروائیوں کے بجائے قانونی حل تلاش کرنا چاہتی:ذرائع

لاہور (شیخ زین العابدین)غیر قانونی سوسائٹیوں کو ایک بار کی رعایت دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔نئے قانون کے تحت شہریوں کی جائیدادوں کے تحفظ، سرکاری ریونیو میں اضافے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو دستاویزی شکل دینے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔مجوزہ قانون منظور ہو گیا تو پنجاب بھر کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں برسوں سے جاری غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ایک جامع قانونی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ نے ایسی سکیموں کو مستقل بنیادوں پر ریگولرائز کرنے کے لیے نئے قانون کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے ، جسے منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انہدامی کارروائیوں کے بجائے ایک ایسا قانونی حل تلاش کرنا چاہتی ہے جس سے ہزاروں متاثرہ شہریوں کی سرمایہ کاری محفوظ بنائی جا سکے ۔ اسی مقصد کے تحت ہاؤسنگ قوانین میں محدود اور مشروط نرمی پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ایک طرف عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اور دوسری جانب سرکاری خزانے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں