محکمہ ٹرانسپورٹ :ترقیاتی منصوبوں کیلئے 78ارب خرچ ہونگے

محکمہ ٹرانسپورٹ :ترقیاتی منصوبوں کیلئے 78ارب خرچ ہونگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔۔۔

، جس کے مطابق 78 ارب 50 کروڑ روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بس ڈپو پروگرام کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے قیام کے لیے 13 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لیے 13 ارب 61کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے لیے 39 ارب 75 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں