محرم :خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت

محرم :خصوصی ٹریفک پلان  مرتب کرنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور۔۔۔

 شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز پنجاب سید ندیم عباس نے صوبے بھر کے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق جلوسوں اور مجالس کی جانب جانے والی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ متبادل راستوں پر بھی مؤثر انتظامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں