امان اللہ چوہان کے بھائی انعام اللہ کاانتقال
لاہور (سٹاف رپورٹر )روزنامہ دنیاکے سینئر صحافی امان اللہ چوہان کے بھائی انعام اللہ علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
ان کی نماز جنازہ گزشتہ شام میانی صاحب جناز گاہ لٹن روڈ پر ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں صحافی برادری ،عزیزواقارب سمیت بڑی تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی ۔