پنشنرز کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے :عہدیداران ایسوسی ایشن

پنشنرز کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا  جائے :عہدیداران ایسوسی ایشن

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف یاور مہدی، چیئرمین ریاض چودھری اور جنرل سیکرٹری میاں خالد حبیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن میں صرف 3.5 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے پنجاب کے لاکھوں پنشنرز، بیواؤں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی ملک میں رہنے والے پنشنرز کے ساتھ مختلف سلوک قابلِ فہم نہیں۔ ان اقدامات نے پنشنرز اور ان کے خاندانوں کے مالی تحفظ کو مزید کمزور کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں