شہر میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب نہ ہوسکی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )دو دہائیاں گزرنے کے باوجود شہر میں ایک بھی مکمل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر نہیں کیا جا سکا۔
دوسری جانب راوی کے مقام پر پانچ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی ذمہ داری بھی واسا کو سونپی گئی تھی جبکہ موہلنوال اور فیروز پور روڈ ہڈیارہ ڈرین پر الگ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ذمہ داری بھی ادارے کے سپرد کی گئی۔ تاہم یہ منصوبے بھی مطلوبہ پیش رفت حاصل نہ کر سکے ۔ریکارڈ کے مطابق سال 2018 میں واسا کے دو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔