شاہدرہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 40سالہ شخص قتل

شاہدرہ :نامعلوم افراد کی  فائرنگ، 40سالہ شخص قتل

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے معراج پارک بیگم کوٹ نامعلوم افراد نے 40 شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقتول کی شناخت 40 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں