ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید بامشقت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،کورٹ رپورٹر )ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا ، ترجمان کے مطابق سپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور کی طرف سے ملزم محمد بوٹا کو سزا سنائی گئی۔
کورٹ کا متاثرہ شہری کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا، ملزم محمد بوٹا نے شہری کو دبئی ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہتھیائے تھے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 912/2017 تھانہ انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں درج ہوا تھا ۔