ریفائنریز کے منافع کی تحقیقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے مؤقف اپنایا کہ عوام مہنگا ترین پٹرول خریدتے رہے ، تیل کمپنیاں ریکارڈ منافع کماتی رہیں،پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا منافع 293 ملین سے بڑھ کر 25.49 ارب روپے ، 8600 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔